حلقہ بندیاں ایم کیوایم کی ریڈلائن،غور و فکر کا وقت ہے سیاست کا نہیں :گورنرسندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ حلقہ بندیاں ایم کیو ایم کی ریڈ لائن ہے اس پر فیصلہ پیپلزپارٹی کو کرنا ہوگا۔گورنر کامران ٹیسوری نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے سال کا پہلا دن لاہور میں گزارا داتا دربار پر حاضری دی. نیا سال ترقی، خوشحالی اور امن کا سال ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ ایم کیو ایم کا اہم مسئلہ ہے.ایم کیو ایم کا پہلا مطالبہ لاپتہ افراد کی بازیابی کا ہے. امید ہے اب لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم تحریری معاہدے کے ساتھ حکومت میں شامل ہے.اس بار یہ ہمیں ناامید نہیں کریں گے. غور و فکر کا وقت ہے سیاست کا نہیں۔انکا کہنا ہے کہ عامرخان کی رائے کو اہمیت دی جائے گی. حتمی فیصلہ خالد مقبول کا ہوگا.  بند کمروں میں ہی عوامی مسائل کو حل کر لیا جائے۔ کراچی کے لوگوں کے دل سڑکوں کی طرح ٹوٹ چکے ہیں۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی جاؤں گا تو آفاق احمد سے بھی بات کروں گا. میری کوشش ہوگی دونوں کے درمیان پل کا کردار ادا کروں، افہام و تفہیم اور ٹیبل پر بیٹھ کر معاملے کو حل کیا جائے۔گورنر سندھ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے معاملے پر پیپلز پارٹی کو فیصلہ کرنا ہوگا. اس معاملے پر فیصلہ نہ ہوا تو کراچی کا حق مارا جائے گا، بانی ایم کیو ایم سے میرا تعلق نہیں. ریاست کے ساتھ ہوں۔انہوں نے کہا کہ روشنیوں کا شہر مجرموں کا شہر بنتا جارہا ہے.کراچی سب کا دوست ہے .لیکن کراچی کا کوئی دوست نظر نہیں آرہا.کراچی میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، کراچی میں گیس، بجلی، پانی نہیں.سیوریج کا نظام درہم برہم ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ روشنیوں کے شہر کو مجرموں کا شہر نہیں بننے دیں گے. اختیارات کا رونا نہیں رونا چاہیے.ہمیں غیرقانونی افغانیوں کا سامنا ہے.فرد واحد کی سازش یا تنقید اہمیت نہیں رکھتی.ہمیں ملکر کراچی کی خدمت کرنی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن