کراچی: مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر خانہ کعبہ میں برفباری کی جعلی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مکہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جا رہا تھاکہ مسجد الحرام میں پہلی بار برفباری ہوئی ہے۔
First time Snowing in #Makkah pic.twitter.com/8grzWucrQg
— Nida Shariq (@sweeet_n_sourr) January 1, 2023
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور بغیر کسی کے تحقیق کے پھیلایا گیا۔ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں . تاہم اب سعودی حکام نے برفباری کی ویڈیو پر ردعمل جاری کیا ہے۔
A video clip recently circulated on the social media purportedly showing snowfall in the Grand Mosque in #Makkah is fake, the the National Meteorological Center (NMC) said pic.twitter.com/CzfdH1j2fM
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) January 1, 2023
سعودی میٹرولوجیکل سینٹر کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خانہ کعبہ میں برفباری کی ویڈیو جعلی (فیک) ہے۔