لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ لیگ سپنر ابرار احمد مکمل طور پر میچ کیلئے فٹ ہیں یا نہیں، اس کا فیصلہ آج کو ہوگا۔ ترجمان پی سی بی نے بتایا کہ انجری کا شکار ابرار احمد صحت یاب ہونے لگے۔ انہوں نے سڈنی میں مکمل رن اپ سے بالنگ شروع کردی۔ ترجمان پی سی بی کے مطابق ابرار احمد نے نیٹس میں مکمل رن اپ کے ساتھ گیند بازی کی ہے۔ پی سی بی میڈیکل پینل ابرار کی فٹنس کا جائزہ لے رہا ہے۔واضح رہے کہ لیگ اسپنر ابرار احمد میلبرن میں بھی ہلکی پھلکی گیند بازی کرتے رہے تھے، وہ گھٹنے کی انجری کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے 2 ٹیسٹ میچز نہیں کھیل سکے تھے۔