لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانوں کا اعلان کرنے والے ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے خود ڈسپلن توڑ دیا۔محمد حفیظ میلبورن سے سڈنی جاتے ہوئے ائیر پورٹ پر فلائٹ مس کر گئے اور چند گھنٹے بعد وہ دوسری فلائٹ سے سڈنی پہنچے۔ حفیظ نے پاکستان ٹیم کے ساتھ سڈنی سفر کرنا تھا۔ حفیظ کی اہلیہ کی نشست بھی اسی فلائٹ میں بک تھی تاہم دونوں میلبورن ائیرپورٹ میں تاخیر سے جہاز تک پہنچے۔ائیر لائن کے عملے نے محمد حفیظ اور ان کی اہلیہ کو جہاز پر سوار نہیں ہونے دیا اور تاخیر کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے جہاز کے دروازے بند ہو گئے۔حفیظ اہلیہ کے ساتھ ائیرپورٹ پر تھے لیکن وہ ٹائم نہ دیکھ سکے۔