2024 میں پاکستان کن ممالک کیخلاف سیریز کھیلے گا؟

Jan 02, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر) رواں سال کے آغاز پر پاکستان آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کاآخری میچ کھیلے گا جوکل سے شروع ہو گا۔جنوری 2024 میں پاکستان دورہ نیوزی لینڈ کے دوران 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلے گا۔اپریل میں نیوزی لیڈ کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں وہ 5 ٹی 20 کھیلے گی۔ مئی 2024 میں قومی ٹیم نیدرلینڈ، آئرلینڈ اور انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔پاکستان نیدرلینڈز نے 3 جبکہ آئرلینڈ سے 2 ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔جون 2024 میں قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے ویسٹ انڈیز و امریکہ جائے گی۔ اگست میں بنگلہ دیش دورہ پاکستان کے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے گی جبکہ اکتوبر میں انگلش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی اور2 ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

مزیدخبریں