سندھ ریونیو بورڈ کی دسمبر 22 کے مقابلے 23 میں خدمات پر سیلز ٹیکس میں 22 فیصد کا اضافہ

Jan 02, 2024

کراچی(کامرس رپورٹر)سندھ ریونیو بورڈ نے دسمبر 22 کے مقابلے دسمبر 23 میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 22 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کرلیا۔سندھ ریونیو بورڈکے مطابق دسمبر 23 میں خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 21 ارب 30 کروڑ روپے وصول ہوئے،دسمبر 22 میں خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 17ارب 50 کروڑ روپے وصولی ہوئی تھی ،رواں مالی سال 6 ماہ میں خدمات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 35 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا،گزشتہ مالی سال 6 ماہ میں 80.2 ارب روپے خدمات پر سیلز ٹیکس اکھٹے ہوئے تھے۔سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق رواں مالی سال 6 ماہ میں خدمات پر سیلز ٹیکس کی مد میں 108 ارب 60 کروڑ روپے وصولی ہوئی ،جو ریکارڈ ہے ۔

مزیدخبریں