2024ء کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران کی تجدیدرکنیت کا آغاز

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے سال 2024-25کیلئے ممبران کی تجدید رکنیت کا آغاز کردیا، آگاہی کیلئے 37ہزار سے زائد ممبران کو بلز کا اجراء کردیا گیا  ۔ تجدید رکنیت کیلئے مالی سال 2022-23کی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے ثبوت کی کاپی پیش ضروری ہے اور تجدید رکنیت کی آخری تاریخ 31مارچ  ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر کاشف انور نے  کہا   مسائل سے بچنے کیلئے اور خدمات سے فائدے کیلئے ممبران سیجلد از جلد  اپنی رکنیت کی تجدید کروائیں۔  رکنیت کی تجدید  اس لیے  ضروری ہیکہ کاروباری مراحل میں  لاہور چیمبرسرٹیفکیٹ و دیگر دستاویزات درکار رہتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...