کاہنہ:ڈاکوئوں کی ناکہ بندی،3 افراد لٹ گئے،مزاحمت پر نوجوان زخمی

کاہنہ(نامہ نگار)گزشتہ روز عباس اور اس کا دوست عبدالستار موٹرسائیکل پر گھر جا رہے تھے جب وہ تھانہ کاہنہ کے علاقہ شہزادہ روڈ پر پہنچے تو ناکہ لگائے4مسلح ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور گن پوائنٹ ان سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہونے لگے تو مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے ایک فائر19سالہ عبدالستار کے سینے میں لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسری واردات میں شہری شان علی اور اس کے 2 دوست پاڑویں تھے سے مادے شاہ جا رہے تھے کہ موٹرسائیکل سوار 3 ڈاکوؤں نے انہیں روک لیا اور ان سے گن پوائنٹ پر3عدد موبائل فون22ہزار روپے نقدی اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔یاد رہے کہ شہزاد روڈ پر شہریوں کو ڈکیتی مزاحمت پر زخمی کرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نا کر سکی۔

ای پیپر دی نیشن