کراچی(کامرس رپورٹر)یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویرنے فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات 2024-2025 میں یادگار کامیابی پر پاکستان بھر میں یو بی جی کے تمام ممبران اور ایف پی سی سی آئی کی منیجنگ کمیٹی اور جنرل باڈی کے اراکین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے کہا ایف پی سی سی آئی کی تاریخ میں یہ ایک ریکارڈ توڑ ووٹوں سے کامیابی ہے۔ایس ایم تنویر نے انکا کہنا تھا ہم تاجر برادری کو یقین دلاتے ہیں کہ نومنتخب صدر،سینئرنائب صدر اور نائب صدور ایف پی سی سی آئی کے حقیقی نمائندہ ادارے کے طور پر اپنے کردار کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ جیت یو بی جی ممبران کے غیر متزلزل عزم، جدوجہد اور پوری دلی لگن کا ثبوت ہے ۔یو بی جی کے مرکزی صدر زبیرطفیل، چیئرمین خالدتواب اورسیکریٹری جنرل سندھ زون حنیف گوہرنے بھی یونائٹیڈ بزنس گروپ کی ایف پی سی سی آئی الیکشن میں بے مثال کامیابی پر پاکستان بھر کی بزنس کمیونٹی کومبارکباد پیش کی ہے۔
ایف پی سی سی آئی کو حقیقی نمائندہ ادارے کے طور پربحال کرینگے‘ایس ایم تنویر
Jan 02, 2024