فیروز والہ( نامہ نگار)الیکشن کمیشن نے ضلع کونسل شیخوپورہ کو 17 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروانے کی اجازت دی ،گزشتہ روز ان ترقیاتی کاموں کے ٹینڈروں میں پہلے بعض افسروں کی ملی بھگت سے ٹھیکے داروں نے پول کرنے کی کوشش کی۔ ڈپٹی کمشنر /ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل ڈاکٹر وقار علی خان نے ہدایت کی کہ تمام ٹینڈرز اوپن مقابلہ کی بنیاد پر ہونگے جس کے بعد ٹھیکیداروں نے اوسط 30 تا 35 فیصد کم ریٹ پر کام کرنے کے ٹینڈر ڈالے جس سے سرکاری خزانے کو پانچ کروڑ روپے کا فائدہ ہوا ۔
ایڈمنسٹریٹرشیخوپورہ وقارعلی خان کی بدولت حکومت کو 5کروڑ کا فائدہ
Jan 02, 2024