پاکستان ریلوے کو تاریخ میں پہلی بار 41 ارب روپے آمدن ہوئی

Jan 02, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر) پاکستان ریلوے نے تاریخ میں پہلی بار 6 ماہ میں 40 ارب آمدن کا ہندسہ عبور کر لیا۔ مالی سال 2023-24 کی پہلی ششماہی میں 41 ارب روپے کی آمدن۔ پچھلے سال جولائی تا دسمبر یہ آمدن 28 ارب روپے تھی۔ پاکستان ریلوے پر امید ہے کہ مالی سال کا ٹارگٹ ایک ماہ قبل حاصل کر لیا جائے گا۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر بلوچ نے کہا ہے کہ وسائل کے درست اور مؤثر استعمال سے ریکارڈ آمدن کا حصول ممکن ہوا۔ ریونیو میں اضافہ ریلوے ملازمین کی انتھک محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ اس ضمن میں کوئی اضافی خرچہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی حکومت سے کوئی پیسے لیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ درست اقدامات سے ہم نے ریلوے کا پہیہ چلا دیا ہے، آنے والے دن اچھے ہوں گے۔ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر بھی کم ہو چکی ہے اور ہم سفری سہولیات میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ سی ای او ریلوے نے کہا کہ ایم ایل ون کا آغاز ہو گیا تو مزید اچھی خبریں آئیں گی، محدود ترین وسائل میں اکتالیس ارب کی آمدن ہمارے ٹیم ورک اور ڈیڈی کیشن کا نتیجہ ہے۔ ہم اسی لگن سے محکمے کی سربلندی کیلئے کام جاری رکھیں گے۔ 

مزیدخبریں