بھارت روسی عزائم کی توثیق کررہا، قوانین بدلنا مسلمانوں پر بدترین مظالم کا پیش خیمہ ، برطانوی اخبار

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے روس سے بڑھتے تعلقات پر مغربی ممالک میں بھارت کے خلاف شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت  روس کے عزائم کی توثیق کر رہا ہے، مغربی ممالک بشمول برطانیہ میں روس اور  بھارت کے بڑھتے مراسم پر شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم بھارت کے ساتھ فری ٹریڈ ڈیل کر رہے ہیں تو  دوسری جانب بھارت روس کے عزائم کی حمایت کر رہا ہے۔ کرسمس کے موقع  پر میٹنگ میں بھارتی اور  روسی وزرائے خارجہ میں ایک غیر معمولی ڈیل ہوئی، اس ملاقات میں ایک نئے عالمی نظام کے قیام پر بھارت اور روس نے اتفاق کیا۔ اخبار  نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اور  روسی وزرائے خارجہ نے میٹنگ کے بعد ایک قریبی اور خصوصی سٹرٹیجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا، بھارتی وزیر خارجہ  نے روس کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور  صدر پیوٹن کے عالمی ڈیزائن کی توثیق بھی کی۔ مودی سرکار پارلیمنٹ کو  استعمال کرکے بھارتی قوانین میں بڑی تبدیلیاں لارہی ہے جسے مسلمانوں اور اقلیتوں پر مظالم کی بدترین لہر آنے کا پیش خیمہ قرار دیا جارہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...