لیبر قوانین کی خلاف ورزی‘ نوبل انعام یافتہ بنگلہ دیشی پروفیسر یونس کو 6 ماہ قید

ڈھاکہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلہ دیش کے نوبل امن انعام یافتہ و ماہر اقتصادیات محمد یونس کو ملک کے لیبر قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر  6 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔ پراسیکیوٹر خورشید عالم خان نے بتایا کہ پروفیسر یونس اور ان کے گرامین ٹیلی کام کے تین ساتھیوں کو لیبر قوانین کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد چاروں نے درخواست ضمانت دائر کی جو منظور کر لی گئی ہے اور اب وہ ہائی کورٹ میں اپیل کریں گے۔ 83 سال کے محمد یونس کو اپنے مائیکرو فنانس بینک کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے ملک کی طویل عرصے سے وزیر اعظم شیخ حسینہ کی تحقیر کو برداشت کیا، جنہوں نے ان پر غریبوں کا ’خون چوسنے‘ کا الزام لگایا تھا۔ شیخ حسینہ واجد نے 2006 کے نوبل امن انعام یافتہ کے خلاف سخت زبانی حملے شروع کر رکھے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن