افغان سرحد پر فائرنگ سے شہید ہونے والا جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کی جانب سے پاکستان کی فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے سپاہی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ نائیک عبدالرؤف شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقے رحیم یار خان  میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ شہید نائیک عبدالرؤف نے سوگواران میں والدین، بہن، اہلیہ اور ایک بیٹا چھوڑا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ مادر وطن سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن