الیکشن کمشن کا انٹرا پارٹی انتخابات نہ کوانے والی 14جماعتوں کو نوٹس

اسلام آباد(وقائع نگار)الیکشن کمیشن نے14سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 14 سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت 4 جنوری کو  ہوگی۔14 سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے پاکستان اور  پاکستان منارٹیز الائنس بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پابندی کے باوجود انتخابی سروے کرانے پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو ٹی وی چینلز کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔اعلامیہ کے مطابق  خط میں چیئرمین پیمرا کو سروے کرنے والے چینلز کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔الیکشن کمیشن نے پیمرا سے فوری طور پر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے خط میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے لیے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت سروے کرنے پر پابندی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعدد ٹی وی چینلز حلقوں کے سروے کر رہے ہیں، سروے ووٹرز پر اثر انداز ہونے کے مترادف ہیں۔واضح رہے کہ 3 نومبر کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرانے 8 فروری کو ہونے والے آئندہ عام انتخابات کے لیے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایات جاری کی تھیں۔ پیمرا کی جانب سے گزشتہ روز جاری کردہ ہدایت کے مطابق چینلز کالعدم تنظیموں، ان کے نمائندوں یا اراکین کے بیانات نشر نہیں کر سکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...