پرانی فیس کیساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں 9جنوری تک توسیع کردی: محسن نقوی

لاہور (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پنجاب حکومت نے ڈرائیونگ لائسنس پرانی فیس کے ساتھ بنوانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نئے سال کی خوشی میں پرانی فیس کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی تاریخ میں 9 جنوری تک توسیع کر رہے ہیں۔ 10 تاریخ سے نئی فیسوں کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس بنائے جائیں گے۔ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے مزید کہا ہے کہ  شہریوں کے پاس ٹائم ہے کہ کئی گنا زیادہ فیسوں سے بچیں اور اپنے لائسنس بنوائیں۔ ادھر 2024ء  کا پہلا روز! وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کے بعد صوبے کے 36 تھانوں کا ورچوئل افتتاح کر دیا جبکہ تھانہ گلشن اقبال کی عمارت کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیراعلی محسن نقوی نے تھانہ گلشن اقبال کی عمارت اور مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، فرنٹ ڈیسک کا جائزہ لیا۔ بہترین سہولتوں کی فراہمی کے اقدام کو سراہا۔ محسن نقوی نے نئے سال 2024ء کا آغاز بھی عوامی خدمت سے کیا اور فلاح عامہ کے منصوبوں کے دورے کیے۔ محسن نقوی نے رات گئے کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور 2 گھنٹے تک 3 7.کلومیٹر طویل پورے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ پیکیج ون کا 50 فیصد اور پیکیج 2 کا 38 فیصد کام مکمل ہو گیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے 31 جنوری تک پراجیکٹ مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ اس میگا پراجیکٹ میں ایک دن کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ کے لیے مٹی سپلائی کرنے والے کنٹریکٹر سے بھتے لینے کی شکایت کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بھتہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے کی اطراف سٹرکوں پر تجاوزات مسمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور کو ٹاسک دے دیا۔ کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر اعلی محسن نقوی کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس کے ٹریک میں ٹوٹ پھوٹ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے رپورٹ طلب کر لی اور واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...