فیض آباد دھرنا کمشن، شہباز شریف کل طلب، بیان ریکارڈ کرائیں گے

Jan 02, 2024

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو طلب کرلیا فیض آباد دھرنا کمیشن نے شہباز شریف کو 3 جنوری کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کیا ہے شہباز شریف کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے کمیشن میں طلب کیا گیا ہے۔نوائے وقت رپورٹ کت مطابق  سلام آباد میں 2017 میں تحریک لبیک کے فیض آباد دھرنے کے وقت شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ گزشتہ سال نومبر میں نگراں حکومت نے فیض ا?باد دھرنا کیس میں عدالتی فیصلے پر عمل اور ذمہ داروں کے تعین کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا تھا۔

مزیدخبریں