جمشید دستی کا پولیس پر چھاپے گھر والوں پر تشدد کا الزام

ملتان (نیٹ نیوز) پی ٹی آئی کے روپوش رہنما جمشید دستی نے پولیس پر گھر چھاپے اور گھر والوں پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔جمشید دستی نے نامعلوم مقام سے ویڈیو بیان جاری کرکے کہا  سی ٹی ڈی نے میرے گھر چھاپہ مارا، گھر والوں کو تین گھنٹے تک یرغمال بنایا گیا اور گھر والوں اور بچوں پر تشدد کیا۔ انہوں نے کہا موبائل فون چھینے گئے اور سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دیے گئے۔ جمشید دستی نے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل بھی کی۔ دوسری جانب مظفر گڑھ کے تھانیدار خرم ریاض نے جمشید دستی کے گھر پر چھاپے کا الزام مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا  جمشید دستی کی اہلیہ نے ریٹرننگ افسر کے سامنے ایسی کوئی شکایت نہیں کی۔جمشید دستی کو کوئی شکایت ہے تو وہ متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن