اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان(ایچ آر سی پی)کی چیئرمین منیزے جہانگیرنے کہا ہے کہ ،عسکریت پسندی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، لوگوں کو قومی انتخابات سے قبل آزادانہ طور پر اپنی مرضی کا اظہار کرنے کی ضرورت ہے،ملک میں انسانی حقوق کی مجموعی طور پر بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش ہے جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے،سب سے اہم انتخابی منظر نامے میں کھلم کھلا ہیرا پھیری ہے جس میں ایک سیاسی جماعتپرمنظم طور پر ٹکڑے ٹکڑے کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال سنگین تشویش کا باعث ہے،عسکریت پسندی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، قومی انتخابات سے قبل عوام کو آزادانہ طور پر اپنی مرضی کا اظہارکرنے کی اجازت ہونا چاہیئے،نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرمین منیزے جہانگیر، نسرین اظہر، فرحت اللہ بابر، افرسیاب خٹک کا کہنا تھا کہ مذہبی اقلیتوں کے خلاف توہین مذہب کے قوانین کے بڑھتے ہوئے استعمال سییہ برادریاں اپنی زندگیوں اور معاش کے بارے میں خوفزدہ ہیں، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور حفاظت اور سلامتی پر غور کیے بغیر کمزور افغان پناہ گزینوں کی بڑے پیمانے پر بے دخلی نے بہت سی خواتین، بچوں، بوڑھوں اور معذور افغان شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
عسکریت پسندی کو برداشت نہیں کیا جا سکتا، منیزے جہانگیر
Jan 02, 2024