ملک میں تیل،گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران اضافہ ریکارڈ 

Jan 02, 2024

اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں گزشتہ ہفتے کے دوران ہفتہ وار بنیاد پر اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ پی پی آئی ایس اور عارف حبیب ریسرچ کے اعدادوشمار کیمطابق 23 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 72360 بیرل ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 1.7فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 71160 بیرل ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح 23 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں ملک میں گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3202ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہے، پیوستہ ہفتے گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 3125ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی تھی ۔اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈ ی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 34196بیرل ، پی پی ایل 11197، پی او ایل 4788 اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 1092 بیرل ریکارڈکی گئی۔ اسی طرح گزشتہ ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 742 ایم ایم سی ایف ڈی، پی پی ایل 540، پی او ایل 64 اور ماڑی گیس کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 929 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈکی گئی۔

مزیدخبریں