اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری داخلہ کی زیر صدارت انٹگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کے ورژن 2 کے حوالے سے اجلاس ہوا ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ جعلی پاسپورٹ اور جعلی ویزا کے دھندے میں ملوث عناصر کی سرکوبی انتہائی ضروری ہے ایف آئی اے اور پاسپورٹ آفس اس عمل میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کو یقینی بنائیں ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ آئی بی ایم ایس کے سسٹم کو مزید موثر بنایا جائے گا ای پاسپورٹ کے ساتھ ساتھ ای گیٹ کے نظام کو بھی جلد سے جلد فعال کیا جائے۔