بھارت نے بلیک ہولز کا مطالعہ  کرنے کے لیے مشن خلامیں بھیج دیا

نئی دہلی(شِنہوا) بھارت نے خلا میں بلیک ہولز کا مطالعہ کرنے کے لیے مشن کامیابی سے روانہ کر دیا ہے۔ بھارتی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) نے ایک بیان میں کہا کہ ایکس رے پولری میٹر سیٹلائٹ (ایکس پی او سیٹ) کو پولر سیٹلائٹ لانچ وہیکل پی ایس ایل وی-سی 58 کے ذریعے مقامی وقت کے مطابق پیر کو صبح 9 بج کر 10 منٹ پر جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے خلا کی جانب بھیجا گیا ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ مشن آسمانی ذرائع سے کائناتی ایکس ریز کے پولرائزیشن کا مطالعہ کرنے کے لیے بھارت کی پہلی مخصوص سائنسی کوشش  ہے۔

ای پیپر دی نیشن