تلونڈی بھنڈراں ( پ ر ) نارووال مریدکے روڈپرواقع شیلروں کی دھول حادثات اور بیماریوں کا سبب بننے لگی۔ تفصیلات کے مطابق نارووال مین مریدکے روڈ پر واقع شیلروں سے اڑنے والی دھول اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ سڑک پر کچھ بھی نظر نہیں آتا جس سے آئے روز حادثات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے ۔ جس سے شہری دمہ، ٹی بی جیسی مہلک بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں ‘ شہریوں نے اعلیٰ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔