قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور تھانہ صدر کے علاقے میں نامعلوم نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔منڈی عثمانوالہ کے رہائشی نعمان اقبال کو نامعلو م نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،وقوعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ صدر پہنچی اور بتایا ہے کہ نامعلو م کی فائرنگ سے ایک فائر متوفی کی مقد کے دائیں جانب لگا جس وہ جاں بحق ہوگیا ہے پولیس نے نعش کو قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کردیا۔