شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر سابق رکن صوبائی اسمبلی امیدوار این اے 115 و امیدوار پی پی 141 عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ 2024 خوشیوں اور مسرتوں کا سال ثابت ہوگا اور 8 فروری کے انتخابات میں (ن) لیگ کی کامیابی کے بعد ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا عوامی فلاح و بہبود کے نئے پراجیکٹس شروع کئے جائینگے اور مفاد پرستی و انارکی کو بڑھاوا دینے کی سیاست کرنے والوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔