مرکزی مسلم لیگ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کریگی:محمد عمران 

قصور (نمائندہ نوائے وقت) مرکزی مسلم لیگ بوسیدہ سیاسی نظام کو بدلنے کے لیے میدان میں آئی ہے۔ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے مرکزی مسلم لیگ کرپشن کا خاتمہ کرے گی، عوام دیانتدار قیادت کو منتخب کریں۔ ان خیالات کا اظہار انجینئر محمد عمران صدر مرکزی مسلم لیگ ضلع قصور نے عام انتخابات کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ اس موقع پر قومی و صوبائی حلقوں کے امیدواران، پی پی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی شریک تھے۔ انجینئر محمد عمران نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات میں قصور کے قومی و صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے سے الیکشن لڑیں گے،ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے مرکزی مسلم لیگ کرپشن کا خاتمہ کرے گی۔مرکزی مسلم لیگ نے آج سے قصور میں باقاعدہ انتخابی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...