حضرو (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این اے 49 وسینئر نائب صدر پنجاب شیخ آفتاب احمد نے پارٹی قائدین اور قوم کو نئے سال 2024 کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ میری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کیلئے خوشیاں اور کامیابی لائے میں امید کرتا ہوں کہ 2024 میں قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا یہ سال پاکستان کی تاریخ کا نیا باب ثابت ہو گا 2024 کا سورج نئے چیلنجز کے ساتھ نمٹنے کے عزم کے ساتھ طلوع ہو گا نیا سال ہمارے لیے نئی روح اور قومی تجربے کے ساتھ خوشخبری لائے گا اور میری پُر خلوص خواہش ہے کہ نیا سال بیلوث اتحاد، قومی ضروریات اور مفاہمت کے ساتھ نئی راہیں لے کر آئے۔ مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ قوم نئے سال کو بہترین سال بنائے گی میری دعا ہے کہ نیا سال پاکستان کی ترقی و خوشحالی، مقبوضہ و جموں کشمیر، فلسطین کی آزادی سمیت عالم اسلام اور دنیا کیلئے باعث رحمت ہو۔
نیا سال ،ملکی تعمیر و ترقی،خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا،شیخ آفتاب
Jan 02, 2024