راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)راولپنڈی پولیس نے ای -گیجٹ کے ذریعے03 شہریوں کے گمشدہ موبائل فونز ٹریس کیے،انچارج کمانڈ اینڈ کنٹرول نے 03شہریوں کے گمشدہ موبائل فونز قانونی پراسس کے بعد اصل مالکان کے حوالے کیے،رواں ماہ میں 07موبائل ٹریس کرکے شہریوں کے حوالے کیے گئے،رواں سال ای-گیجٹ کے ذریعے اب تک 110سے زائد موبائل فونز ٹریس کرکے شہریوں کے حوالے کیے گئے، شہریوں نے راولپنڈی پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا،راولپنڈی پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
ای -گیجٹ کے ذریعے3 شہریوں کے گمشدہ موبائل فونز ٹریس، مالکان کے حوالے
Jan 02, 2024