راولپنڈی(جنرل رپورٹر)پرانی ضلع کچہری کے زمرد بلاک میں آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا، میڈیا کو آر ڈی نیٹر ریسکیو1122عثمان گجر نے بتایا کہ پرانی ضلع کچہری میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تو امدادی ٹیموں کو رواانہ کر دیا گیا، معلوم ہوا کہ زمرد بلاک میں آگ لگی جس سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس حکام اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار بھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے اور جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت کیلئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔