تعطیلات میں توسیع سے میٹرک کے طلباء وطالبات کی پڑھائی انتہائی متاثر ہوگی ، ابرار احمد خان

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے موسم سرما کی تعطیلات میں تو سیع  سے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے کہا کہ تعطیلات میں توسیع سے میٹرک کے طلباء وطالبات کی پڑھائی انتہائی متاثر ہوگی پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگاامتحان کی تیاری کے لیے یہ وقت نہایت اہمیت کا حامل ہے پنجاب تعلیمی بورڈز میٹرک کے امتحانات کی تیاری کے لیے بچوں کو مناسب وقت دیںمیٹرک کے امتحانات یکم اپریل سے لیے جائیں،بین الاقوامی سطح پر بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے لیے 180 دن کا معیار مقرر کیا گیا ہے،میٹرک کے طلباء وطالبات کی باقاعدہ کلاسز 21 اگست سے شروع ہوئی تھیںاس سال میٹرک کے بچوں کو صرف 85 دن پڑھائی کے لیے دینا زیادتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن