راولپنڈی (جنرل رپورٹر)راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے چیئرمین ثاقب رفیق اور سی ای او رانا ساجد صفدر کی قیادت میںسال 2023 میں راولپنڈی،مری اور دیگر تحصیلوں سے تقریبا تین لاکھ ٹن سے زائد کوڑا کر کٹ کو ٹھکانے لگا دیا،عید الاضحی صفائی اپریشن میں تین دنوں میں تقریبا نو ہزار ٹن سے زائد قربانی کے جانوروں کی الائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا جبکہ آگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے پورے سال میں سموگ، ڈینگی اور صفائی سے متعلق آگاہی مہم میں سمینارز اگاہی سیشن اور واک کا انعقاد کیا جبکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی ہدایت پر 20 روزہ خصوصی صفائی مہم میں سیکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا، شہر میں ہزاروں کی تعداد میں معلوماتی بروشرز تقسیم کیے گئے جبکہ اگاہی سے متعلق بینرز اور سٹیمرز بھی شہر میں لگائے گئے،رمضان بازاروں اور مویشی منڈیوں اور میٹرو بس سٹیشنوں کی صفائی بھی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے سر انجام دی، اگاہی مہم میں راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن اینڈ سوشل موبلائزیشن ٹیم نے سموگ اور ڈینگی کے خلاف موثر آگاہی مہم چلائی جبکہ اینٹی کرپشن کے حوالے سے بھی سیمینار واک کا انعقاد کیا گیا ہے۔
2023 ، لاکھ ٹن سے زائد کوڑا کر کٹ کو ٹھکانے لگا دیا،چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی
Jan 02, 2024