بھارہ کہو(نامہ نگار)بھارہ کہو سترہ میل تا منڈی موڑ پیر ودہائی پر چلنے والی روٹ نمبر 110کی گاڑیاں سواریوں سے مہنہ مانگے کرائے وصول کرتی ہیں،سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ 40روپے بھارہ کہو تا فیض آباد 80روپے اور بھارہ کہو تا منڈی موڑ120روپے کرایہ وصول کیا جاتا ہے جبکہ یہ کرایہ اس وقت وصول کیا جاتا تھا جب پیٹرول 330روپے لیٹر تھا اب پیٹرول کی قیمت 268روپے ہو چکی ہے لیکن ضلعی انتظامیہ اور حکومتی ادارے اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے پبلک ٹراسپورٹ نے اپنی مرضی کے کرائے وصول کرنا معمول بنا لیا ہے، گزشتہ روز روٹ نمبر 110پر چلنے والی گاڑی نمبرLES-3311نے سواری سے فیض آباد تا بھارہ کہو 80روپے کرایہ وصول کیا اعتراض کرنے پر اسے گاڑی سے نیچے اتارنے کی دھمکی دی،جس پر سواری نے بھارہ کہو پہنچ کر ٹریفک انچارج کے پاس شکائت کرائی جس پر مذکورہ گاڑی کا چالان کیا گیا لیکن عوام کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس طرف توجہ نہیں دے رہی جسکی وجہ سے عوام لٹ رہے ہیں عوامی حلقوں نے اس امر پر ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سترہ میل سے منڈی موڑ راولپنڈی روٹ نمبر 110اور چھتر تا اسلام آباد کچہری اور G.9چلنے والی روٹ نمبر 127اور 127کی تمام گاڑیوں میں کرایہ نامہ آویزاں کیا جائے تا کہ عوام ان کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں۔
بھارہ کہو،پبلک ٹرانسپورٹ کی من مانیا ں ،من پسند کرایہ وصول کیا جانے لگا
Jan 02, 2024