پناہ  نے ماہرین صحت، سول سوسائٹی اور پالیسی میکرز پر مشتمل  تھنک ٹینک تشکیل دیدیا

Jan 02, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر) پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)  نے غیر متعدی بیماریوں سے ہونے والی اموات اور مشکلات کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان بھر سے ماہرین صحت، سول سوسائٹی، اور پالیسی میکرز پر مشتمل ایک تھنک ٹینک تشکیل دیا ہے تاکہ غیر متعدی بیماریوں میں کمی کے لیے دنیا کے آزمودہ جدید طریقوں سے رہنمائی لیتے ہوئے ایک موئثر حکمت عملی تشکیل دی جا سکے۔ اس تھنک ٹینک کی تیسری میٹنگ صدر پناہ  میجر جنرل (ر) مسعود الرحمن کیانی کی صدارت میں مقامی ہوٹل میں ہوئی،میجرجنرل (ر)مسعودالرحمن کیانی نے کہا کہ حالیہ عرصے میں دل اور متعلقہ بیماریوں میں ہونے والا اضافہ تشویشناک ہے۔ ایسے میں پناہ کی  ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں کہ وہ لوگوں کو ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے  دنیا کے آزمودہ اور موئثر طریقوں پر عمل کریں۔ پناہ نے پاکستان بھر سے ہر شعبے پر مشتمل ماہرین پر مشتمل یہ تھنک ٹینک تشکیل دیا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی بیماریوں کے اس چیلنج سے نمبٹا جا سکے۔

مزیدخبریں