راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان میں زیرتعلیم فلسطینی طلبہ وطالبات سے اظہاریکجہتی اور انھیں تعلیمی اخراجات کی فراہمی کے سلسلے میں الخدمت فائونڈیشن کے زیراہتمام منعقدہ تقریب میں مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پاکستانی یونیورسٹیزمیں تعلیم حاصل کرنے والے فلسطینی طلبہ وطالبات کی امداد کاسلسلہ جاری رکھیں گے غزہ میں الخدمت کا ریلیف آپریشن مسلسل جاری ہے رفاہ بارڈرسے امدادی سامان غزہ پہنچایاجارہا ہے ۔