اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے سال نو 2024کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے تمام جوان ،خواتین وحضرات ،سٹاف ممبرز اور وہ لوگ جو کہ دن رات ہمارے ساتھ رہتے ہیں اور ہمیں اس محکمہ کو چلانے کے لئے ہر طرح کا کام کر رہے ہیں، ان سب کا شکریہ ادا کر تا ہوں کہ آپ نے سال 2023میں سورج کی پہلی کرن سے لے کر اور سورج کی آخری کرن تک دن و رات محنت کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے لئے کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان کی دن روز کی محبت ،محنت ،شفقت اور اپنے کام سے لگن کی وجہ سے اسلام آبا د پولیس اپنے ان تمام کاموں کو کرنے میں کامیاب ہوئی جس پر ہم سب کو فخر ہے، میرا فخر، میرا سرمایہ،میری عزت اور میراخاندان یہ لوگ ہیں، سال 2024 میں بھی آپ اسی طرح لگن سے ،اسی محبت ،اسی پیشہ ورانہ طریقہ سے اس محکمہ کی خدمت کریں تاکہ ہم اسلام آباد کے لوگوں کے لئے ،اسلام آباد میں آنے جانے والے لوگوں کے لئے ایک ایسا ماحول مہیا کریں ،جس میں رہ کرجس میں خود کو موجود پا کر وہ اپنے آپ کو محفوظ تصور کریں۔ آئی سی سی پی او نے اسلام آباد کے رہائشیوں کو اپنے پیغام میں کہا کہ میں آپ سب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہو کہ آپ نے اسلام آباد میں 2023میں ان تمام مشکلات کے باوجود جن کا ہمیں سامنا کرناپڑا،ان تمام احتجاج اور سیاسی سرگرمیوں کے ساتھ جن کی وجہ سے اسلام آباد کے امن کو خلل پڑ سکتا تھا ،آپ نے اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو کہ آپ کی اپنی پولیس ہے پوری طرح تعاون کیا ،میرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ میں اسلام آباد میں رہنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کروں ۔لیکن اسلام آباد کے ان تمام لوگوں کا جنہوں نے اس پرامن فضاکو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا،اصل شکریہ ان لوگوں کی طرف سے ہے جن کے کاروبار زندگی چلتے رہے،ہم نے بھرپور کوشش کی کہ اسلام آباد کی سڑکوں پر کسی قسم کی ایسی بد امنی پیدا نہ ہو جس سے یہاں پر رہنے والوں کے لئے یا آنے اورجانے والوں کو کسی قسم کی کوئی تکلیف ہو ،میں اس کے لئے آپ تمام لوگوں کا شکر گزار ہو اور اس کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کا بھی شکر گزار ہو جنہوں نے بڑے پر امن طریقے سے اپنے پروگرامز منعقد کیے،انہوں نے اسلا م آباد پولیس کو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیااور جو بہت زیادہ تعداد تھی ان پروگرامز کی جو قانون کے مطابق ہوئے اور کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا ۔