اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سی پی او سیف سٹی/ٹریفک کی زیر نگرانی سیف سٹی اسلام آباد امن و عامہ کی تقریبات کی نگرانی، جرائم کے تدارک، تفتیش میں مدد، شہریوں کو ایمرجنسی مدد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے،سال 2023 میں سیف سٹی اسلام آباد نے درج ذیل سہولیات واصلاحات سے شہریوں کو مستفید کیا،پولیس خدمت مرکزمیں 01 لاکھ92 ہزار144افراد کو مختلف سہولیات فراہم کی گئیں،سیف سٹی ایمرجنسی رسپانس یونٹ کو" پکار- "15 کے ذریعے 13 لاکھ9ہزار17 کالز موصول ہوئیں،جدید کیمرقہ جات کے ذریعے سیف سٹی کے پولیس آپریشنز ہال سے1لاکھ3ہزار 951مشکوک سرگرمیوں، گاڑیوں، ٹریفک کے قوانین کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں سکیورٹی کے حوالے سے موثر نگرانی کی گئی،پولیس سٹیشن ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم میں 42,332مشکوک افراد کا ڈیٹا جمع کیا گیا،16,169افراد کو گرفتار کر کے ان کے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی، سیف سٹی کے بنائے گئے ہوٹل آئی سافٹ وئیر کے ذریعے تقریبا 10لاکھ سے زائد لوگوں کو سکین کیا گیا اوراس جدید سافٹ ویئر کی مدد سے 49 جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا،سیف سٹی نے کامیابی سے مجموعی طور پرای چالان کی ادائیگیوں کو 6 فیصد سے 32 فیصد تک بڑھایا۔
سیف سٹی کاجرائم کے تدارک، شہریوں کو ہنگامی مدد پہنچانے میں اہم کردار
Jan 02, 2024