شہری مہنگائی سے نجات کیلئے آٹھ فروری کو ترازو پر مہر لگائیں،ملک عبدالعزیز 

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) جماعت اسلامی کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے48 ملک عبدالعزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہری مہنگائی سے نجات ، شہر کی تعمیرو ترقی اور کرپشن کے خاتمے کے لیے آٹھ فروری کو ترازو پر مہر لگائیں، جماعت اسلامی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے، جس میں قیادت کا انتخاب شفاف جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، ہم نے الیکشن مہم کے آغاز سے قبل انقلابی منشور دیا جس کا مقصد ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے ، اقتدار میں آکر منشور پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ان خیا لا ت کا اظہار انھوں نے غوری ٹاؤن میں منعقدہ کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن