اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)زونگ فورجی نے پاکستان بیت المال کے’ مرکز برائے ترقی خواتین ‘ میں جدید ترین ڈیجیٹل لیب قائم کرنے کاعمل شروع کردیاہے۔زونگ فورجی پاکستان میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کو فروغ دینے اور اسے سب کے لیے قابل رسائی بنانے کی ایک کوشش راہ ہموار کرگاہے ۔ڈیجیٹل شمولیت کے بنیادی مقصد کو لے کر یہ تعاون تقریباً 100 خواتین کی ڈیجیٹل تعلیم تک بلاروک ٹوک رسائی فراہم کرنے میں مدد دے گا۔زونگ فورجی کے ترجمان نے اس شراکت داری کے حوالے سے کہا کہ ،شراکت داری پر خوشی ہے معاہدہ پاکستان میں خواتین کے لیے ڈیجیٹل ایجوکیشن کو فروغ دینے میں مدد کرے گا ڈیجیٹل انقلاب لائے گا ۔