اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے زیر اہتمام محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی 16 برسی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد پارٹی آفس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے صدر چوہدری جہانگیر نواز نے کی، مہمان خصوصی پی پی پی ناروے کے سنیئر راہنما میاں محمد اسلام تھے، نظامت سیکرٹری جنرل علی اصغر شاہد نے کی ۔ اجلاس سے پارٹی عہدیداروں اور کمیونٹی کے مختلف رہنماوں کے علاوہ پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری نے بھی لائیو خطاب کیا۔ پی پی پی ناروے کے انفارمیشن سیکرٹری راجہ عاشق حسین نے اپنا خراج عقیدت جزباتی انداز میں مقالہ پڑھ کر کیا۔ سئینر نائب صدر چوہدری اسمائیل سرور بھٹیاں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو عالم اسلام کی ایک ویثنری رہنما تھیں۔ ان کی شہادت عالم اسلام کا نقصان ہے۔ نارویجن کنزرویٹو پارٹی کے راہنما کونسلر طلعت محمود بٹ نے اپنے خطاب میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی کتاب ری کانسیلیشن پر بات کی۔ اوسلو سٹی کونسل کے سابق رکن اور سماجی رہنما عامر جاوید شیخ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور بلاول بھٹو زرداری سے اپنی ملاقاتوں اور یادوں کو اجلاس کے شرکا سے شیئر کیا۔ شرکاء میں معروف دانشور اور متحدہ محاذ آزادی کے رہنما ارشد بٹ ،پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری ، خالد اسحاق دھنیال، ڈاکٹر چوہدری غیاث،شیخ طارق محمود ،شیخ جنید طارق،چوہدری مہدی خان ۔ چوہدری جاوید پسوال ۔ راجہ محمد سلیم۔ سنیئر راہنما محمد ریاض۔ چوہدری عجب خان اور سئینر راہنما رافعء اللہ کے علاوہ دیگر رفقا شامل تھے۔