اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) کیپیٹل پولیس آفیسر سیف سٹی /ٹریفک نے کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حوالے سے آگاہی لیکچر دیا،لیکچر میں اساتذہ اور طلباپر مشتمل شرکانے شرکت کی،سی پی او سیف سٹی / ٹریفک نے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباکیلئے منشیات کا استعمال انکی صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباخود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپناکر دار ادا کریں، انہوں نے تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ سیمینار اور پیدل مارچ کے ذریعہ منشیات کے خلاف "منشیات سے انکار " مہم کا انعقاد کریں،انہوں نے شرکاکے سوالات کے جوابات دیئے ۔