مدارسِ اہلسنت مسلح جدوجہد کو مسترد کرتے ہیں، محمد اکرم رضوی

اسلام آباد(خبر نگار) وفاق المدارس الاسلامیہ الرضویہ پاکستان کے مرکزی ترجمان محمد اکرم رضوی نے کہا ہے کہ مدارسِ اہلسنت دہشت گردی، انتہا پسندی اور مذہب کے غلط استعمال کے خلاف ملک گیر مہم چلائیں گے، مدارسِ اہلسنت مسلح جدوجہد کو مسترد کرتے ہیں، مدارسِ اہلسنت اسلام کا پیغامِ امن و سلامتی پھیلانے کے لیے کردار ادا کریں گے، انہوں نے کہا حکومت دہشت گردوں کو کچلنے کے لیے تمام ریاستی ذرائع اور وسائل استعمال میں لائے جائیں دہشت گردی میں ملوث مدارس کے خلاف کارروائی کی جائیاور انہیں سٹیٹ کے ڈسپلن کا پابند بنایا جائے۔مدارس اسلام کے مضبوط قلعے اور پاکستان کی دفاعی لائن ہیں۔

ای پیپر دی نیشن