اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نیو ٹیک نے 2023 میں 1 لاکھ سے زیادہ لوگوں کو ہنر مندانہ تربیت فراہم کی ہے" وزیر تعلیم مدد علی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دو سال کے وقفے کے بعد نیو ٹک کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا اور خواتین کا کوٹہ 33 فی صد سے بڑھا کر 40 فی صد کر دیا" ا انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ نیو ٹیک نے پنجاب میں تقریباً 58 ہزار، سندھ میں 38 ہزار، بلوچستان میں 13 ہزار اور کے پی کے میں 3 ہزار افراد کو تربیت دی ہے۔ انہوں نے سینیٹ کمیٹی کو مزید بتایا کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے بھی تقریباً 3 ہزار افراد کو تربیت دی گئی۔ اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس دو سال کے وقفے کے بعد منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے انہوں نے خواتین کا کوٹہ 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دیا۔ انہوں نے سینیٹ کو مزید بتایا کہ 2024 میں 1 لاکھ سے زائد افراد کو 3 سے 6 ماہ کی ہنر مندی کی تربیت دی جائے گی، انہوں نے کہا کہ 160 معذور شہری اور تقریباً 2 ہزار خواجہ سراؤں نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے۔مدد علی نے کہا کہ طلباء کو ہنر کی تربیت دینے کے لیے 6 ہزار سے زائد اداروں نے NAVTTC کے ساتھ رجسٹریشن کرائی ہے۔