اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ نئے سال 2024 کا پہلا دماغی ٹیسٹ مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما عطا تارڑ کا کروایا جائے۔ لاہور میں منعقدہ ایک وکررز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عطائتارڑ نے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ’’ پیپلزپارٹی نے کراچی میں کون سا ایسا ترقیاتی کام کیا ہے کہ اٹھ کر لاہور آ گئے ہیں جس پر ندیم افضل چن کی اپنے ردعمل میں ندیم افضل چن نے مطالبہ کیا کہ ’’ نئے سال کا پہلا دماغی ٹیسٹ تارڑ صاحب کا کروائیں ‘‘۔ پی پی رہنما نے اپنے بیان کی وضاحت میں کہا کہ ’’ عطاء تارڑ گھکڑ منڈی سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے لیکن پارٹی کی جانب سے انہیں ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا گیا اور لیگی رہنما محمود بشیر ورک کو ٹکٹ دے دیا۔ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ شہباز شریف عطاء تارڑ کو ٹکٹ دینا چاہتے تھے لیکن نواز شریف اور مریم نواز نے مخالفت کی جس کے بعد ’’ تارڑ صاحب ‘‘ کو لاہور سے بلاول بھٹو کے مقابلے میں الیکشن لڑنا پڑ رہا ہے ‘‘۔ ’’ تارڑ صاحب اپنی پارٹی کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے کا غصہ بلاول بھٹو پر تنقید کرکے نکالنا چاہتے ہیں ‘‘۔