سال 2023 میں پاکستان میں غیر ملکی سیاحت میں 115 فیصد اضافہ ہوا ، وصی شاہ 

Jan 02, 2024

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیر مملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے کہا ہے کہ سال 2023 میں پاکستان میں غیر ملکی سیاحت میں 115 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ملک کو 1.3 بلین ڈالر کا زرمبادلہ کمانے میں مدد ملی ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے سیاحت و وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اْمور نوجوانان وصی شاہ  نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کے شائع کردہ 'ورلڈ ٹورازم بیرومیٹر' کے مطابق پاکستان نے 2023 میں وبائی امراض سے پہلے کی سطح پر 92 فیصد قابل ذکر بحالی کی ہے۔ ملک میں گزشتہ سال کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد میں 115 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیر مملکت نے امید ظاہر کی کہ سال 2024 سیاحت کے شعبے میں ایک پاور ہاؤس کے طور پر ملک کو تبدیل کرنے میں مزید سیاحتی سفری منظر نامے لائے گا۔ 

مزیدخبریں