اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت نے علی امین گنڈاپور، عمر امین اور فیصل امین گنڈاپور کی کیسوں کی تفصیلات فراہمی کی درخواستوں میں سیکرٹری داخلہ، نیب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی اسلام آباد کوجواب کیلئے نوٹسز جاری کردیے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاکہ پولیس سمیت تمام اداروں کے مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں،علم میں آیا ہے کہ تھانہ رمنا، گولڑہ سمیت اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں،علی امین گنڈاپور سیاسی جماعت کے صدر ہیں اور سابق وفاقی وزیر رہے،علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر اتنے مقدمات میں نامزد کیا گیاہے،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت12 جنوری تک کیلئے ملتوی کردی۔
علی امین گنڈاپور، عمر امین اور فیصل امین گنڈاپور کے کیسوں کی تفصیلات فراہمی کے جواب کیلئے نوٹسز جاری
Jan 02, 2024