گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سابق ایم پی اے حاجی امان اللہ وڑائچ نے پی پی 70 میں الیکشن کمپین کا آغاز کر دیا حاجی امان اللہ وڑائچ نے لدھیوالا وڑائچ میں ڈیرہ رانا ثاقب ممتاز ایڈووکیٹ، چوہدری شاہد امین وڑائچ کے ڈیرہ پر کارکنوں سے خطاب کیا جبکہ کوٹ اسحاق میں ڈاکٹر قمر ہنجرا کی ڈیرے پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے کہا کہ اہل علاقہ نے امپورٹڈ امیدوار کو الیکشن سے پہلے مسترد کر دیا ہے ہم نے خدمت کی سیاست کی مگر کچھ ناعاقبت اندیش سمجھتے ہیں کہ وہ باہر سے آ کر پی پی 70 میں الیکشن لڑیں گے یہ انکی بھول ہے حاجی امان للہ وڑائچ نے کہا کہ تمام یوسی چیئرمین،وائس چیئرمین،کونسلرز، یوتھ ونگ،سوشل میڈیا اور اقلیتی ونگ کی حمایت ہمیں حاصل ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میرٹ کو مدنظر رکھ کر ٹکٹ کا فیصلہ کریں ۔
اہل علاقہ نے امپورٹڈ امیدوار کو الیکشن سے پہلے مسترد کر دیا : حاجی امان اللہ
Jan 02, 2024