نیک اولاد والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے :مفتی عرفان القادری

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )علامہ مفتی محمد عرفان القادری ،حافظ محمد رفیق قادری ،صاحبزادہ سید عرفان شاہ مجددی اور حافظ محمد اویس رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیک اولاد اپنے والدین کیلئے صدقہ جاریہ ہے اور اپنی زندگی میں کی جانے والی نیکیوں کا ثواب ان کے مرحوم والدین کی بخشش کا ذریعہ بنتا رہے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز سماجی شخصیت رانا محمد ادریس خاں اور رانا محمد شہزاد خاں کی والدہ مرحومہ کے ختم قل شریف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ والدین زندگی میں اللہ کا انعام اور جب اس دنیا سے رخصت ہوتے ہیں تب سراپہ رحمت بن جاتے ہیں ۔جمعہ کے روز جو اولاد اپنے والدین کی قبروں پر جا کر دعا کرتی ہے ایک مقبول جج کا ثواب ان کے نامہ اعمال میں لکھ دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے عظیم رشتہ ماں باپ کا ہے جو اولادان کی قدر نہیں وہ انتہائی بد بخت تصور کی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن