ایمن اباد (میاں طارق فیض) بینکنگ سیکٹر اپنے اہداف پورے کرنے کیلئے مزید اسٹاف بھرتی کرکے اوقاف کار کو دو شفٹوں میں تقسیم کرے تاکہ بینکنگ سیکٹر کے اسٹاف پر کم سے کم بوجھ پڑے اور صارفین کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ایک سروے کے دوران بینک صارفین نے بینکوں کے ملازمین کیخلاف شکایات کا انبار لگا دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تمام بینکوں میں انتظامیہ کی جانب سے افسران و ملازمین پر غیر ضروری بوجھ ڈالے جانے کی وجہ سے بینک ملازمین اور صارفین دونوں شیدید پریشان اور مشکلات کا شکار ہیں۔جبکہ وزارت خزانہ اور مرکزی بینک نے بینکوں کے اوقاف کار بارے باقاعدہ قواعد و ضوابط مقرر کر رکھے ہیں جس کی تمام بینک کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں۔بینکوں کی نجکاری سے قبل بینکوں کا اوقاف کار 9 تا 5 مقرر تھا۔تاہم جب سے بینکوں کو نجی تحویل میں دیا گیا ہے ۔ جہاں آنے کاوقت تو ہے لیکن جانے کا کوئی وقت مقرر نہیں۔بینک ملازمین اضافی بوجھ کی وجہ سے نفسیاتی مریض بن چکے ہیں۔
بینکنگ سیکٹر اہداف پورے کرنے کیلئے مزید سٹاف بھرتی کرے:سروے
Jan 02, 2024