امت مسلمہ کا اتحادوقت کی اہم ضرورت ہے:پیر مجتبیٰ فاروق

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+ نمائندہ خصوصی) سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف پیر مجتبیٰ فاروق گل بادشاہ نے نئے عیسوی سال 2024 کی مبارکباد دیتے ہوئے مسلمانان عالم اور بالخصوص اپنے عقیدت مندوں سے کہا کہ آج اتحاد امت کی اہم ضرورت ہے وہ اپنے فروعی اختلاف بھلا کر امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کیلئے اپنی تمام ترمساعی کو بروئے کارلائیں۔ تاکہ ہم دنیا میں کھویا ہوا اپنا مقام دوبارہ حاصل کر سکیں۔ انہوںنے کہا کہ کفر کی عالم اسلام کے خلاف دن بدن جسطرح ریشہ دوانیاں اور سازشیں بڑھتی جارہی ہیں۔ان حالات میں امت مسلمہ کا اتحادوقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم اپنے بچوں کو دنیاوی اور جدید سائنسی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم سے بھی روشناس کرائیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...