نواز شریف کے وزیر اعظم بننے سے ترقی کی نئی راہیں متعین ہونگی:چودھری اختر علی

کامونکی(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری اختر علی خاں نے کہا ہے نواز شریف کے چوتھی بار وزیر اعظم بننے پر انکی سربراہی میں ملکی ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں متعین ہوں گی اور انشاء اللہ بدترین معاشی حالات سے ضرور نجات ملے گی،نوازشریف کی تمام جھوٹے مقدمات میں بے گناہی نے ثابت کردیا ہے کہ فتح ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے اورجھوٹ کو بالآخر منہ کی کھانا پڑتی ہے،انہوں نے کہا آئندہ انتخابات میں پوری پاکستانی قوم نواز شریف کو بطور وزیر اعظم دیکھنے کیلئے بیتاب ہے،انہوں نے کہا کہ  نواز شریف کی پاکستان آمد پر جس طرح عوام نے انکی پذیرائی اور استقبال کیا وہ نہ صرف ایک تاریخ رقم کرگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن